5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
این ایل سی، مبینہ بدعنوانی کی تحقیقاتی رپورٹ آرمی چیف کو پیش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل لاجسٹک سیل میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والی پاک فوج کی انکوائری کورٹ نے تحقیقاتی رپورٹ ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو پیش کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورٹ آف انکوائری نے این ایل سی میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات پر مبنی اپنی رپورٹ میں اپنی رائے ، حقائق اور سفارشات شامل کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق این ایل سی اسکینڈل کی تحقیقات لیفنٹنٹ جنرل عہدہ کے افسرکی سربراہی میں کی گئی تھیں۔