5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزاضرور ملنی چاہیئے، اعجاز جاکھرانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد … وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے ورلڈ کپ کے لئے شاہد آفریدی کو کپتان برقرار رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ اگر کوئی کرکٹر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہے تو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ اگر کوئی کرکٹر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہے تو اسے سزاضرور ملنی چاہئے۔