5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسپاٹ فکسنگ:محمد عامر،محمد آصف اور سلمان بٹ پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
لندن…اسپاٹ فکسنگ کیس میں کراوٴن پراسکیوشن سروس نے پاکستان کے تین کھلاڑی محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔ جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق اب تینوں کھلاڑیوں سے مطالبہ کی جائے گا کہ وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ 17مارچ کو سٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں ۔اس کے علاوہ مظہر مجید پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے جواخباری رپورٹ کے مطابق بک میکر کی حیثیت سے سامنے آئے تھے۔