5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
جنگ نیوز -
کراچی…یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی، چینی 55 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ۔یوٹیلٹی اسٹورز کراچی کے زونل منیجر بشیر بابر نے جیو نیوز کو بتایا کہ صارفین کو سستی چینی کی فراہمی کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی کردی گئی اور یہ آج سے 55 روپے فی کلو کے حساب سے تما م یوٹیلٹی اسٹورز پر ملنا شروع ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کے یوٹیلٹی اسٹورزپر صارفین کے لیے چینی 55 روپے فی کلو کے حساب سے وافر مقدار میں موجود ہے۔