تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اصلاحات کے بغیر اسٹینڈ بائی پروگرام نہیں چل سکتا، آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
کراچی … آئی ایم ایف نے جون تک بجلی پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا پھر مطالبہ کیا ہے اور ادارے نے جون 2011 تک بجلی کی قیمت میں 21 فی صد اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ ٹیکس اور توانائی اصلاحات کے بغیر اسٹینڈ بائی پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا اور جون سے پہلے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرکے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اصلاح شدہ جنرل سیلز ٹیکس کا مسودہ پیش کیا جائے تاکہ حکومت کی آمدن کا دائرہ کار بڑھ سکے ۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے کی دو قسطیں جن کامجموعی حجم تین ارب 40 کروڑ ڈالر ہے معاشی اہداف نہ حاصل ہونے کی بنیاد پر روک رکھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.