5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد، خاتون کو بچوں سمیت جلانے کی کوشش کرنے والا گرفتار
جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں گھر میں داخل ہو کر زیادتی کی کوشش پر ناکامی میں دو بچوں سمیت ایک خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم بیوی کو تیزاب سے جلا کر ہلاک کرنے پر اٹھ سال جیل بھی کاٹ چکا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مرضی پورہ کے علاقے میں ایک شخص پرویز نے ایک خاتون نسرین بی بی کے خاوند کے غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزم پرویز نے نسرین اور اسکے دو بچوں پر پیٹرول ڈال کر انہیں جلانے کی کو شش کی ۔تاہم نسرین بی بی نے اپنے دس سالہ بچے ارسلان اور سات سالہ بچی رخسار کو کمرے میں بند کر کے اپنی جان بچائی اور پولیس کو کال کر دی۔ جس پر ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پرویز کے بارے میں انکشاف ہوا ہئے کہ اس نے اٹھ سال قبل اپنی بیوی کو بھی تیزاب سے جلا کر ہلاک کر دیا تھا اور کچھ عرصہ قبل وہ جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔