تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قومی اسمبلی ،ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل پر رپورٹ ایوان میں پیش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے ایوان و کتب خانہ شیخ وقاص اکرم نے نیشنل اسمبلی ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم کی تحقیقات میں 30 کروڑ روپے کے فراڈ اسکینڈل کے انکشاف پر مبنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے،، ان کاکہناہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے سفارشیوں کے نام سامنے آئے تو 80 فیصدپارلیمینٹیرینزکے سرجھک جائیں گے۔وقاص اکرم کاکہناتھاکہ پارلے منٹ ایکشن نہیں لیتی تو لوگ سپریم کورٹ جاتے ہیں ۔ وزیرپانی وبجلی راجا پرویزاشرف نے بتایاکہ ملک بھر سے واپڈا کے19 سے زائد ٹرانسفارمرز چوری کرلئے گئے ہیں،، وہ بجلی لوڈشیڈنگ خاتمے کی نئی تاریخ نہیں دے سکتے۔ قومی اسمبلی کوبتایاگیاکہ زرعی بجلی کو سب سڈی کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل کوبھیج دیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیرخورشید شاہ کہناتھاکہ ای او بی آئی نے اپنے فنڈز سے بینکوں میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، بعد میں اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.