5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اداکارہ میرا تنسیخ نکاح کیس میں فیملی کورٹ میں پیش
جنگ نیوز -
لاہور...اداکارہ میراکاکہناہے کہ وہ کسی کی بیوی ہے نہ اس نے کسی سے نکاح کیاہے عتیق الرحمن جھوٹاہے صرف مجھے تنگ کررہاہے ۔یہ بات انہوں نے فیملی کورٹ کے جج عمران شہبازکی عدالت میں بتائی۔اداکارہ میرا آج اپنی والدہ،والد اوربھائی کے ہمراہ فیملی کورٹ پہنچیں ۔اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ عدالت کااحترام کرتی ہیں ۔میں ہر تاریخ پر عدالت میں پہنچتی ہوں لیکن عتیق الرحمن خود آتاہے نہ اس کاوکیل۔ میرانے کہا عتیق الرحمن مجھے پریشان کرنے کے علاوہ اورکچھ نہیں کررہا ۔اس کانکاح نامہ جھوٹاہے عدالت نے مقدمے کی سماعت چودہ فروری تک ملتوی کردی اورحکم دیاکہ اگلی تاریخ پر عتیق الرحمن اورمیرا اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوں۔میراکی والدہ نے جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی اگرنکاح کرتی تو میرے علم میں ہوتا عتیق الرحمن جھوٹاہے۔