5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مسلہ کشمیر کے حل کے لئے قومی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...مسلہ کشمیر کے حل کے لئے قومی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تاریخ اور انتظامات کے لئے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں کشمیر کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں حریت کانفرس، صدر آزاد کشمیر اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس کی تاریخ کا تعین اور انتظامات کے لئے امین فہیم کی صدارت میں سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ کشمیریوں کے اعتماد کو مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔