5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برطانیہ میں سلمان، آصف،عامر اورمظہر مجید پر فرد جرم عائد،17مارچ کو طلبی
جنگ نیوز -
لندن...برطانوی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، ، محمد عامر اور محمد آصف پر فرد جرم عائد کردی ہے ، تینوں کرکٹرز کو سترہ مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کے سمن جاری کردیئے گئے ہیں ۔برطانیہ کے کراون پراسیکیوشن سروس نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے تینوں پر فرد جرم عائد کردی ہے ، پاکستانی کرکٹرز اور مظہیر مجید پر تین الزامات لگائے گیے ہیں اور انہیں سترہ مارچ کو ویسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش ہونے کیلئے سمن جاری کردیئے گئے ہیں ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستانی کرکٹرز محمد آصف، محمد عامر ، سلمان بٹ اور ان کے ایجنٹ مظہر مجید کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کی تھیں ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کا مقصد ان کھلاڑیوں کی ایجنٹ کے تعاون سے اسپاٹ فکسنگ کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنا تھا ۔ کراون پراسیکیوشن سروس کے ہیڈ کرائم ڈویژن سائمن کلیمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں تحقیقاتی اداروں نے جو شاہد فراہم کئے ہیں وہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے کافی ہیں ۔ کھلاڑیوں کو رضاکارانہ طور پر سترہ مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور اگر کھلاڑی پیش نہ ہوئے توانہیں عدالت میں لانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ہوں گے ۔