تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشیائی بینک پون چکی منصوبے کیلئے3.70کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا

جنگ نیوز -
کراچی...ایشیائی ترقیاتی بینک ، پاکستان میں پہلے نجی پون چکی منصوبے کے لیے تین کروڑ70 لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کی مجموعی لاگت14 کروڑ70 لاکھ ڈالر ہے جس میں30 فیصد شراکت زور لیو انرجی جبکہ باقی رقم بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ، ایشیائی ترقیاتی بینک ، ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک اور حبیب بینک فراہم کرے گا۔پون چکی کا یہ منصوبہ کراچی سے100 کلومیٹر دور قائم کیا جائے گاجس سے56 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق میں کم سرمایا کاری کے بعد توانائی کی قلت پاکستان کی معاشی ترقی کو کم کر رہی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.