تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انسداد دہشت گردی عدالت،ممتاز قادری پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

جنگ نیوز -
راول پنڈی...راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس اور ممبئی حملہ کیس کا جیل ٹرائل کیا ، جبکہ سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ممتازقادری پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین کے جج رانا نثار نے اڈیالہ جیل جاکر بے نظیر قتل کیس کا ٹرائل کیا ، ایف آئی اے کے وکیل نے عبوری چالان پیش کرنے میں مزید مہلت کی درخواست پیش کی ، وکیل نے جواز پیش کیا کہ شہید محترمہ کے موبائل فون سے رکارڈ لینے اور ملزموں سے مزید تفتیش کی روشنی میں یہ مہلت درکار ہے اس پر سماعت بارہ فروری تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزموں کا جیل ٹرائل بھی سترہ فروری تک ملتوی کردیا ، خصوصی عدالت میں آج سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت ہوئی تو سرکاری وکیل وہاں حاضر نہ ہوئے ، عدالت نے سرکاری وکیل کو اگلی سماعت پر لازمی پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.