تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بین الاقوامی سطح پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی...جنوری 2011 میں بین الاقوامی سطح پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی جو کم آمدنی والے ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔ وڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں فوڈ پرائس انڈیکس 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 231 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ اور قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہنے کی توقع ہے ۔ ادارہ 1990 سے قیمتوں میں ردوبدل کے اعدادوشمار مرتب کررہا ہے اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ بہت سے ممالک جہاں اجناس کی پیداوار بہتر ہوئی ہے وہاں مقامی قیمتیں بین الاقوامی سطح سے کم ہیں۔اس کے علاوہ مکئی اور گندم کی بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے علاوہ خوردنی تیل اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ان کی سپلائی میں کمی بتائی گئی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.