5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:جسٹس جاویداقبال والدین قتل کیس،ملزم امین کوجیل بھیج دیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کی مقامی عدالت نے جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم امین کو جیل بھجوا دیا۔ماڈل ٹاؤن کچہری میں ملزم امین کو بھاری پولیس کی نفری کے ساتھ مجسٹریٹ ساحر اسلام کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کو بتا یا گیا کہ ملزم سے خاتون زرینہ کے منہ پر رکھنے والے تکیے اور زیورات سمیت پانچ ہزار برآمد کر لئے گئے ہیں۔ عدالت نے ملزم کا مزید ریمانڈ دینے کے بجائے اسے جیل بھجوا دیا۔