تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس اسی،ہفتے کے آخری دن تیزی، انڈیکس12145پوائنٹس پربند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز تیزی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان دونوں ٹریڈنگ سیشنز میں برقرار رہا۔ سرمایہ کار بینکنگ اور انرجی اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس56 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار415پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم13 کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت40پیسے اضافے کے ساتھ16روپے38 پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس54 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں تیزی کا یہ رحجان برقرار رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.