تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صدر نے وزیر اعظم کو کابینہ توڑنے اور نئی بنانے کا اختیار دیدیا،جہانگیر بدر

جنگ نیوز -
اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی روک تھام کے لیے موجودہ حکومت اور پیپلزپارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور گورنرز کو ہدایت جاری کی جائے گی کہ وہ ایسے اقدامات کریں جس سے مہنگائی میں کمی آسکے ،۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبوں سے اس سلسلے میں اقدامات کرنے کو بھی کہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں صدر نے وزیر اعظم کو وفاقی کابینہ توڑنے اور نئی اور چھوٹی کابینہ بنانے کااختیار بھی دے دیا ہے۔پارٹی کی سی ای سی اجلاس کے بعد فوزیہ وہاب کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تمام ممبر وزراء نے بھی دیگر وزراء کے ہمراہ اپنے استعفے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے کردیے ہیں تاکہ وہ پارٹی فیصلوں کے مطابق کابینہ کے حوالے سے اقدامات کرسکیں ،اس سلسلے میں پارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم نے اپنا استعفیٰ دیا، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جب تک وزیراعظم کابینہ کو تحلیل نہ کردیں اسوقت یہ برقرار ہے گی ،اب وزیراعظم صدر کی مشاورت سے کابینہ کے بارے میں فیصلے کرینگے، تاہم وزیراعظم جب چاہیں کابینہ توڑ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سی ای سی اجلاس میں سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، کابینہ کے حوالے سے اتحادیوں کو بھی مشاورت میں شریک کیا جائے گااور انکے مشورے کے بعد ہی کابینہ کی تحلیل اور نئی کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور جلد نئی کابینہ کا اعلا ن کرینگے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام الیکشن کی تیاری نہیں بلکہ وہ جمہوریت کو فروغ دینے اور مضبو ط کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے ایجنڈے کا ہم احترام کرتے ہیں، پارٹی اجلاس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل کا معاملہ بھی زیرغور آیا ۔انھوں نے کہا کہ کابینہ میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی تعداد کے لحاظ سے اٹھارھویں ترمیم کی روشنی میں مقررہ تعداد میں وزراء لیے جائیں گے،ایم کیو ایم اور جے یوآئی کی کابینہ میں شمولیت کے لیے بات چیت کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.