تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ذوالفقار مرزاکی ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
کراچی...وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے پولیس حکام کوربیع الاول کی مناسبت سے کراچی میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ اور سی سی پی اوکراچی سمیت دیگراعلیٰ حکام کوصوبے بھرکے مزارات میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنانے اورزائرین کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے اجتماع گاہوں،محافل نعت خوانی کے مقامات اورمزارات کی سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے اورعلیحدہ سیکورٹی ڈیسک قائم کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.