تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر پختون خوا اسمبلی ،وزراء کی عدم موجودگی پر ڈپٹی اسپیکر کی برہمی

جنگ نیوز -
پشاور..خیبر پختون خوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر خوشدل خان نے ایک بارپھرایوان میں وزرا کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔جمعہ کے روز خیبر پختون خوا اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جب رکن اسمبلی شاہ حسین نے محکمہ صحت سے متعلق سوال کیا تو وزیر صحت سید ظاہرعلی شاہ ایوان میں موجود نہیں تھے۔ جس کا ڈپٹی اسپیکرخوشدل خان نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایت کے باوجود وزیرصحت ایوان میں نہیں آئے ہیں، انہوں نے صوبائی وزیر کے خلاف سخت اقدام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ جس پر سینئر وزیر رحیم داد خان نے کہا کہ وزیر صحت اپنی مصروفیت کے باعث ایوان میں نہیں آئے ہیں اور ان کے محکمے سے متعلق سوالات کے جوابات وزیر قانون دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.