5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا برف کا گولاتیار
جنگ نیوز -
واشنگٹن...امریکا کی یونیورسٹی آف میساچوسٹس کے طلباء نے دنیا کا سب سے بڑا برف کا گولا بناکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔10طلباء پر مشتمل یونیورسٹی کے ایک گروپ نے7فٹ4انچ بڑا برف کا گولا برف باری کے باعث جمنے والی برف کی تہہ پر رول کرتے ہوئے تیار کیا۔23فٹ گولائی کے حامل اس برف کے گولے کو ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔