تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے وزیراعظم کووفاقی کابینہ توڑے کا اختیار دیدیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری کی زیرصدارت ہونے والے حکمران جماعت پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کابینہ کو تحلیل کرنے اور ایماندار،باصلاحیت اور مہارت رکھنے والے وزرا پر مشتمل چھوٹی تعداد میں کابینہ بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے،صدر کی ایڈوائس پروزیراعظم جلد کابینہ توڑنے کا اعلان کریں گے۔ایوان صدر میں ہونے والے پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے ،اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین شریک ہوئے،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور کابینہ کے ارکان کی تعداد کم کرنے کے مختلف آپشنز پر غور کیاگیا۔اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر نے جیونیوز کے رابطہ کرنے پر بتایاکہ صدر کی زیرصدارت سی ای سی اجلاس میں وزیراعظم کو کابینہ توڑنے کا اختیار دیتے ہوئے اچھی شہرت کے حامل ارکان پر مشتمل چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا کہاگیاہے،ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ تمام وزرا،مشیر،اسپشل سیکرٹریز اور وزیروں کا عہدہ رکھنے والے وزیراعظم کے فیصلے کے اعلان کے ساتھ فارغ ہوجائیں گے،ترجمان ایوان صدر کے مطابق وزیراعظم اس فیصلے کا اعلان پارٹی کے چئیرمین صدر آصف علی زرداری کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کریں گے۔ترجمان کے مطابق پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ تمام اتحادی جماعتوں جن میں ناراض جے یو آئی ف اور ایم کیوایم کی قیادت سے دوبارہ مشاورت بھی کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.