5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ اور گردونواح میں گذشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔وادی کوئٹہ میں گذشتہ روز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو کہ رات بھر جاری رہنے کے بعد وقفے وقفے سے جاری ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور اس کے گردنواح میں اٹھارہ ملی میٹر تک بارش رکارڈ کی جاچکی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں زیارت، ژوب اور سبی ڈویژن سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت سبی اور ژوب ڈویژنوں میں مطلع ابرآلود رہے گا اور بارش کا بھی امکان ہے جبکہ وادی زیارت میں برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظام ہونے کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی کھڑا ہوگیا ہے ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔