تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کشمیر کمیٹی نے کشمیر کاز کو سبوتاژ کیا، فضل الرحمان مستعفی ہوں، منور حسن

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کشمیر کمیٹی نے کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے، کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ پانچ فروری کو پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ہماری شہہ رگ کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی مدد اور حمایت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے کشمیر کی تحریک آزادی میں شدت آئی ہے مگر کشمیر کمیٹی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکی ، وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔منور حسن نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو86برس کی قید ہوئی تھی ،دو پاکستانیوں کے قاتل امریکی ملزم ریمنڈڈیوس کو کم از کم172برس قید کی سزا ہونی چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.