تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسٹس جاوید اقبال نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لے لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جاوید اقبال نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے ۔حلف برادری کی سادہ اور پر وقار تقریب سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، اٹارنی جنرل پاکستان ،صوبائی ایڈووکیٹ جنرل سمیت بڑی تعداد میں وکلا نے شرکت کی ۔ جسٹس شاکر اللہ جان نے جسٹس جاوید اقبال سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سترہویں کامن ویلتھ لا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت گئے ہیں اور پیر کو وطن واپس وطن پہنچیں گے۔ اس عرصے کے دوران جسٹس جاوید اقبال قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض ادا کریں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.