تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خطے میں امن کیلئے کشمیر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے، فہیمدہ مرزا

جنگ نیوز -
کراچی…اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لئے ضروری ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔یہ بات فہمیدامرزا نے کراچی میں پی این ایس کارساز میں انٹرگرلز کالجز اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلارضاسمیت سکریٹری تعلیم اور ڈی جی کالجز نے بھی شرکت کی۔اسپورٹس ویک کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدامرزا نے کہا کہ کشمیری عوام سے یکجہتی کا دن پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں شروع ہوااور پیپلز پارٹی کی حکومت کشمیر کی آزدای تک اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپورٹس ویک میں نمایاں کاکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے اور اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیوں کو طالبات کے لئے مفید قراردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.