تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کشمیر ڈے :90پرخصوصی تقریب ہوگی،الطاف حسین خطاب کرینگے

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق حل کیاجائے۔کشمیرڈے کے موقع پرکشمیری عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں الطاف حسین نے تمام کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ 63سالوں سے مسئلہ کشمیرکونظراندازکیاجارہاہے تاہم اب وقت آگیاہے کہ دونوں ممالک کے حکمران مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کشمیرکی عوام کی خواہشات اورامنگوں کوسامنے رکھ کربامقصدمذاکرات کریں کیونکہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل افہام وتفہیم اور بامقصدمذاکرات میں ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اورمسئلہ کشمیرپرکشمیریوں کی موقف کی بھرپور حمایت کرتی ہے اوروہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایساکوئی فیصلہ ہزگزقبول نہیں کریگی جس میں کشمیری عوام کی خواہشات اورامنگوں کاخیال نہ رکھاجائے۔الطاف حسین نے ایک بارپھرکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مسئلہ کشمیرکے کشمیری عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق حل فرمائے ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھرمیں کشمیرڈے پورے جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گااورملک بھرمیں ایم کیوایم کے صوبائی وضلعی دفاتروں میں تقریبات منعقدکی جائیں گی اورکشمیریوں سے مکمل اظہاریکجہتی کیاجائیگا۔کشمیرڈے کے سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر وعزیز آباد پرہفتہ5فروری شام4 بجے منعقدہوگاجس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے ،مرکزی اجتماع میں کشمیری عمائدین اورعوام بھرپورشرکت کریں گے اورایم کیوایم پراپنے اعتماد کااظہار کریں گے ۔کشمیرڈے کے سلسلے میں نائن زیروپراجتماع کیلئے ایم کیوایم کشمیرکمیٹی کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں کشمیرعمائدین اور عوام کودعوت نامے بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.