5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مسئلہ کشمیر کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم کی ضرورت ہے،فضل الرحمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں لیکن پاکستان کے وزیر خارجہ بھارت کو مبارکبا د پیش کر تے ہیں جس پر کشمیر کمیٹی نے وزارت خارجہ سے احتجاج کیا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر واحد مسئلہ ہے جس پر پوری قوم متحد اور متفق ہے، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر نے کے لیے میڈیا کو اپنا کردارمؤثرطریقے سے ادا کرنا ہو گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔