5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اٹھارویں ترمیم ابھی نامکمل ہے،ڈاکٹرفاروق ستار
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ18 ویں ترمیم ابھی نامکمل ہے، مالیاتی اختیارات اور اتھارٹی بھی صوبوں کو منتقل ہونی چاہئیں اس کے بغیر یہ آدھی پکی ہوئی دیگ ہے۔یہ بات انھوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں فارما سیکٹر کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ18 ویں ترمیم کے بعد کوئی سرکاری ملازم فارغ نہیں ہوگا سب کی ملازمت کے تحفظ کیلئے قانون لایا جائے گا ۔ان کا کہناتھاکہ لینڈ ریفارم بل منظور ہونا چاہیے اس میں ایم کیو ایم کو بلوچستان اور سینیٹ کی حمایت درکار ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ فارما انڈسٹری کے تحفظات کا حل نکالیں گے چاہے اس کیلئے20 ویں ترمیم ہی کیو ں نہ لانی پڑے ۔انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام پاکستان کی دوسری بڑی بیماری ہے جس نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جنم دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج بہت سے وزرا فارغ ہوگئے ، اب وہ دوبارہ نہیں آئیں گے۔