تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈی سی او لاہورکے زیرصدارت عید میلادالنبی کے جلوسوں کے جائزہ کیلئے اجلاس

جنگ نیوز -
لاہور...لاہورسے ماہ ربیع الاول کے دوران عید میلادالنبی کے جلوسوں اورمحافل کے انتظامات کا جائزہ لینے ڈی سی او لاہور کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔ڈی سی او لاہور احد چیمہ کی زیرصدارت میں ہونے والے اجلاس میں متعلقہ حکام اور مختلف طبقہ فکر کے افراد شریک تھے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ عید میلادالنبی کے جلوسوں کے راستے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے جبکہ جلوس کے شرکا کی سہولت کے لئے متعلقہ ادارے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم رکھنے کے لئے علما کرام اپنا اہم کرداراداکریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.