تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹھٹھہ میں کوریج کیلئے جانے والی میڈیا ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

جنگ نیوز -
ٹھٹھہ...ٹھٹھہ میں کوریج کیلئے جانے والی میڈیا ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او حیدرآباد کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق یونین کونسل فرید کھوسو میں دو سو ایکڑ پر وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر غلام قادر ملکانی کے لوگوں نے مبینہ طور پر قبضہ کرکے مقامی افراد کو بے دخل کردیا ہے۔ واقعے کی کوریج کیلئے جانے والی نجی ٹی وی چینل کی میڈیا ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی،تاہم تمام افراد محفوظ رہے اور جان بچاکر واپس ٹھٹھہ پہنچ گئے۔ ٹی وی اینکر پرسن طلعت حسین نے ٹھٹھہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حملہ آوروں کو تو نہیں جانتے تاہم مقامی افراد نے انہیں بتایا کہ وہ سابق صوبائی مشیر غلام قادر ملکانی کے لوگ تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.