تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کشمیر پر ہر دور میں بیک ڈور ڈپلومیسی چلتی رہی ،اب بھی جاری ہے، منظوروٹو

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر امور کشمیر منظور وٹو نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہر دور میں بیک ڈور ڈپلومیسی چلتی رہی ہے اور یہ اب بھی جاری ہے۔ وفاقی وزیر پانچ فروری کی اہمیت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہ دے سکے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ یوم یک جہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا،اس روز وزیراعظم کشمیر کونسل اور صدر کشمیر کنونشن سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوہالہ پل پر پاکستانی اور کشمیری عوام انسانی زنجیر بنائیں گے جبکہ کشمیری وزرا کشمیری مہاجرین میں راشن بیگز تقسیم کریں گے۔ منظور وٹو سے پانچ فروری کی اہمیت سے متعلق جب سوال کیا گیا تو وہ اس کا کوئی جواب نہ دے سکے،الٹا انہوں نے صحافی سے کہا کہ وہ خود اس کی اہمیت بتا دیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.