تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صدر، وزیر اعظم کے فضل الرحمان کوفون، کابینہ میں شمولیت کی دوبارہ دعوت

جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلے فون پر رابطہ کرکے انہیں کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے گفت گو میں کہا کہ نیا مینڈیٹ ہے اور کابینہ ازسر نو تشکیل دی جارہی ہے۔صدر اور وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ جے یو آئی ف کی کابینہ میں شمولیت سے ملکی معاملات چلانے میں مدد ملے گی۔تاہم مولانا فضل الرحمان کے ترجمان مفتی ابرار نے جیو نیوزکو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں دوبارہ شمولیت کی دعوت رد کردی ہے۔ مفتی ابرار نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے صدر اور وزیراعظم سے کہا کہ نئی کابینہ کی تشکیل پیپلزپارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جے یو آئی ف فیصلہ کرچکی ہے کہ حکومت مین دوبارہ شامل نہیں ہوگی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.