تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مبارک کا برسراقتدار رہنا مصرکیلئے سلامتی کی علامت ہے،وزیراعظم احمد شفیق

جنگ نیوز -
مبارک کا برسراقتدار رہنا مصرکیلئے سلامتی کی علامت ہے،وزیراعظم احمد شفیق

قاہرہ…مصر کے وزیر اعظم احمد شفیق نے کہا ہے کہ صدر حسنی مبارک کا برسراقتدار میں رہنا مصر کے لئے سلامتی کی علامت ہے۔عرب ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں مصری وزیر اعظم احمد شفیق نے کہا کہ صدر حسنی مبارک کی جانب سے اقتدار اپنے نائب عمر سلیمان کے حوالے کرنا خارج از امکان ہے۔ تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ مصر اور عوام کو صدر مبارک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تیس سال تک ملک اور قوم کی خدمت چند ماہ گزارنا ذاتی انا نہیں ہے۔ احمد شفیق نے صدر مبارک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے طویل مدت صدارت کے دوران ملک کے لئے بہت اہم خدمات سرانجام دئے اس دوران کبھی بھی عوام کے حق میں غلطی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز بنسبت گزشتہ دنوں کے مظاہرین کی تعداد بہت کم تھی جبکہ انکے سوچوں میں کافی فرق محسوس کیا گیا ہے۔ اس دوران حکومت نے مظاہرین کو یقین دہانی کی ہے کہ اگر وہ پرامن رہیں تو انکے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہیں کی جائیگی ساتھ ہی انہوں نے بد کے روز التحریر چوک میں ہونے والی خونریزی کی تحقیقات کرانے کا واعدہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.