5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیویارک میں سیکڑوں افرادکا حسنی مبارک کے خلاف مظاہرہ
جنگ نیوز -
نیویارک میں سیکڑوں افرادکا حسنی مبارک کے خلاف مظاہرہ
نیویارک…نیویارک میں سیکڑوں افراد نے مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حسنی مبارک فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔ نیویارک میں سخت سردی کے باوجود مظاہرین مشہور ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوئے ۔ مظاہرے میں مصریوں اور دیگر عرب ممالک کے باشندوں کے ساتھ امریکیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین نے حسنی مبارک کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف نعرے لگائے اور فوری استعفے کا مطالبہ کیا ۔ نیویارک میں مقیم ایک مصری گلوکار نے مظاہرے کے دوران مصر کا قومی ترانہ گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔