تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد… اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ اگلے تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ سمیت صوبہ بلوچستان اور کشمیر ملاکنڈ ڈویژن صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کوئٹہ میں 20ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس باعث بیشتر زیریں علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔ ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت کالام اور پارہ چنار میں منفی 4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملتان ڈویژن ، ہزارہ ڈویژن میں جاری بارش اور کشمیر گلیات ، گلگت بلتستان سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ اگلے تین دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.