5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اداکار شاہد کپور فلم ” موسم“ کیلئے جنگی طیارہ ایف 16 اڑائیں گے
جنگ نیوز -
اداکار شاہد کپور فلم ” موسم“ کیلئے جنگی طیارہ ایف 16 اڑائیں گے
ممبئی … بالی ووڈ اداکار شاہد کپور فلم ” موسم“ کے لئے جنگی طیارہ ایف 16 اڑائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہد کپور جو اپنی ہوم پروڈکشن فلم ” موسم“ میں پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں‘ ایف 16 جنگی طیارہ اڑائیں گے۔ شاہدکپور کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ اس کے لئے عظیم اعزاز اور تجربہ ہوگا جس کو سرانجام دینے کے لئے وہ بے حد پرجوش ہیں۔ شاہد اس طیارے کو اڑانے کی باضابطہ تربیت لے رہے ہیں۔ ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز نے فلم ” ٹاپ گن“ کے لئے ایف 15 اڑایا تھا۔ موسم کے بعض حصے سکاٹ لینڈ میں شوٹ کئے جائیں گے جبکہ اس فلم کی ہیروئن سونم کپور ہیں۔