5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حسنی مبارک مظاہرین کے استعفے کے مطالبے پر کان دھریں، اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی صدر بارک اوباما نے مصری صدر حسنی مبارک سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر کان دھریں ۔ صدر بارک اوباما نے واشنگٹن میں کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ مصر میں تبدیلی کے لئے کچھ مشاورت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ اقتدار کی منتقلی کا عمل فوری شروع ہونا چاہیے لیکن مصر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام ہی کریں گے ۔ صدر اوباما نے کہا کہ مظاہرین اور صحافیوں پر حملے قابل مذمت اور ناقابل برادشت ہیں ۔ بحران کا جواب تشدد سے دینے کی مخالفت کریں گے۔