تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، علی گیلانی

جنگ نیوز -
سری نگر ... بزرگ کشمیری حریت رہنماسید علی گیلانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔سری نگر اور نئی دلی سے جاری پیغام میں حریت رہ نما سید علی شاہ گیلانی نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی حمایت سے کشمیریوں کی ہمیشہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پاکستان کشمیر کازکی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ سید علی شاہ گیلانی نے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.