5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی آج یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں،،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں ،تنظیموں کی طرف سے مظاہروں ،ریلیوں اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے ،ریلیوں اور سیمینارز کے ذریعے پاکستانی عوام اس عزم کا اظہار کریں گے کہ وہ جدوجہد کشمیر میں ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔یوم کشمیر کے موقع پر آج ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے،صدر اور وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن اور منصفانہ حل کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔