5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹنڈومحمد خان : دھند کے باعث ویگن کھائی میں جاگری،7 مزدور جاں بحق
جنگ نیوز -
ٹنڈومحمد خان ... ٹنڈومحمد خان میں دھند کے باعث مزدوروں سے بھری ویگن کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 7 مزدور جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ دو کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈومحمد خان میں حیدرآباد روڈ سیری شوگر مل کے مقام پر شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ جہاں مزدوروں سے بھری ویگن کھائی میں الٹ گئی۔ حادثے میں7 افراد موقع پر جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں حیدرآباد سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو ٹنڈومحمدخان کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ویگن میں سوار مزدرو روزگار کی تلاش میں ٹنڈومحمد خان سے حیدرآباد جارہے تھے۔