5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کو جلد رہا کیا جاسکتا ہے،امریکی خبررساں ادارے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی نیوز ایجنسی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے کیس میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو جلد رہا کیا جاسکتا ہے ۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں موجود دو پاکستانی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا امکان ہے ۔ انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت پاکستان اس وقت تک عدالت میں کیس چلنے دے گی جب تک امریکا ریمنڈ ڈیوس کے سفارت کار ہونے سے متعلق ضروری دستاویزات پیش نہیں کردیتا ۔ پاکستانی عہدے داروں کے مطابق پولیس کے خیال میں شواہد اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کی کہانی درست ہے ۔