تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر کے نائب صدر پر قاتلانہ حملہ،2محافظ ہلاک

جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر کے نائب صدر عمر سلیمان پر قاتلانہ حملے میں ان کے دو محافظ ہلاک ہوگئے ۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سلیمان پر ناکام قاتلانہ حملہ گذشتہ دنوں کیا گیا ۔ تاہم اس دعوے کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے ۔ صدر حسنی مبارک نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہونے کے بعد عمر سلیمان کو نائب صدر بنایا ہے ۔ امریکی وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری رابرٹ گبس نے پریس بریفنگ میں عمر سلیمان پر قاتلانہ حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.