تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بولان: ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکا خیزمواد سے اڑا دیاگیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ…ضلع بولان کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے بجلی کے132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکا خیزمواد سے اڑا دیا۔ کیسکو ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے آب گم میں میں نامعلوم افراد نے یکے بعد دیگرے سبی اورمچھ کے درمیان بجلی کے132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکا خیزمواد سے اڑا دیا، کیسکو ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن متاثر ہونے سے بلوچستان میں مزید120 میگاواٹ بجلی کی کمی پیدا ہو گئی ہے، اس سے پہلے صوبے میں پانچ سو میگاواٹ کی کمی کا سامنا تھا ان دو ٹاوروں کے اڑائے جانے کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں چھو سو بیس میگاواٹ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.