5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:گیس سلنڈر پھٹنے سے4افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں رہائشی مکان میں گیس سلنڈر پھٹ جانے اورآگ لگ جانے کے باعث4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسیکو ذرائع کے مطابق گھاس منڈی کے علاقے جناح آباد میں رہائشی فلیٹ میں اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا،،جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت4 افراد زخمی ہوگئے،،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت35 سالہ انور علی ،اہلیہ25 سالہ حاجرہ بی بی اور دو بیٹیاں6 سالہ شمع اور3 سالہ رضیہ شامل ہیں ،،تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔