5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر :دورانِ احتجاج پتھروں سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ منفرد ہیلمٹس
جنگ نیوز -
قاہرہ…سی ایم ڈی…تیونس کے بعد مصر میں بھی بد عنوانیوں،بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جس میں ناصرف سینکڑوں افراد جاں بحق بلکہ کئی زخمی بھی ہوچکے ہیں۔سڑکوں پر احتجاج کے لیے جمع ان مظاہرین کو ناصرف حکومتی حمایتیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ پولیس اور فوج کی رکاوٹیں بھی عبور کرنا پڑ رہی ہیں۔اسی لیے اپنے بچاؤ کے لیے مصری عوام نے منفرد راستہ اختیار کرتے ہوئے انتہائی دلچسپ انداز کی ہیلمٹس تخلیق کی ہیں۔مختلف گھریلو اشیاء کی مدد سے تخلیق کی گئیں ان ہیلمٹس میں پتھر کی سِل،فرائی پین،کچرے کی ٹوکری،اسٹائروفوم اور پانی کی بوتلوں کو کپڑے کی پٹی کی مدد سے سروں پر اس خوبصورتی سے باندھا گیا ہے کہ سر کا اوپری حصہ ہر خطرے سے محفوظ رہتا ہے۔