5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوہالہ ،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر
جنگ نیوز -
کوہالہ … کوہالہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ اس موقع پر کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت حاصل کرنے کے لئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پل کوہالہ کے مقام پر ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کے موقع پر مسلسم لیگ ق کی رہنما ماروی میمن، پنجاب کے وزیر خوراک چوہدری عبدالغفور، خیبر پختون خواہ اور آزاد کشمیر کے وزرا اوردونوں اطراف کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سائرن بجائے گئے۔ جس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کوہالہ کے پل پر انسانی ہاتھویں کی زنجیر بنائی گئی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر موجود نے لوگوں نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے اور بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ زنجیر پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان مظبوط تعلق کی منہ بولتی تصویر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کی رہنما ماروی میمن کا کہنا تھا ایک جھنڈے تلے ہمیں متحد ہوکر کشمیر کی آزادی کے لئے کچھ کرنا ہوگااور اس کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔