5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کو سیریز جیتنے کے بعد آخری میچ میں57 رنز سے شکست
جنگ نیوز -
آکلینڈ…نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چھٹے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے دی، پاکستان نے سیریز دو کے مقابلے میں تین میچز سے اپنے نام کرلی۔آکلینڈ میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 311 رنز اسکور کئے، جیسی رایئڈر نے کیرئر کی دوسری سنچری بنائی، وہ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نیتھن مکلم اور اسکاٹ اسٹائرس نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عبدالرزاق اور محمد حفیظ نے دو دو جبکہ شعیب اختر اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔312 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 254 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سوائے وکٹ کیپر کامران اکمل اور کپتان شاہد آفریدی کے کوئی بھی کھلاڑی کیوی بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا، کامران اکمل 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاہد آفریدی نے 35 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ہیمش بینٹ نے 4، جیمز فرینکلن نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان نے سیریز میں دو کے مقابلے میں 3 میچز سے کامیابی حاصل کرلی۔ جیسی رائیڈر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔