تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ق لیگ کے رہنما کبیر واسطی پر تشدد کے واقعے کی ایف آئی آردرج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد کی پولیس نے مسلم لیگ (ق)کے رہنما کبیر واسطی پر تشدد واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی ہے ۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق کبیر واسطی، گزشتہ اپنی گاڑی پر اسلام آباد سے راول پنڈی جارہے تھے کہ فیض آباد کے مقام پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مقدمہ کے مطابق اس واقعہ میں گاڑی میں سوار افراد نے کبیر واسطی پر شدید تشدد کیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ، واقعہ کے بعد کبیر واسطی کو اسپتال بھجوایا گیا جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.