تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صادق آباد میں لڑکی کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی

جنگ نیوز -
صادق آباد … صادق آباد کے نجی اسپتال میں اکیس سال بعد اکیس سالہ لڑکی مسمات اشرف کو کامیاب آپریشن کے بعد محمد اشرف بنا دیا گیا ہے اورکانوں سے بالیاں اتار دی ہیں بال کٹو ا کر لڑکوں کے کپڑے پہنا دیئے گئے ہیں جبکہ لڑکے سے کی گئی منگنی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ صادق آباد کے رابعہ اسپتال میں ایک معروف سرجن ڈاکٹر محمود احمد مرزا نے قدرتی طور پر ہونے والی جنسی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کرنے کے بعد اکیس سالہ دیہاتی لڑکی مسمات اشرف مائی کو محمد اشرف بنا دیا گیا ہے اہل خانہ نے کامیاب آپریشن پر دعائیں کیں اورکانوں سے بالیاں اتار دی ہیں بال کٹو ا کر لڑکوں کے کپڑے پہنا دیئے گئے ہیں جبکہ قریبی رشتہ دارلڑکے سے کی گئی منگنی بھی ختم کر دی گئی ہے اور شادی کے لئے لڑکی تلاش کی جائے گی والدین کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں آپریشن پر بھاری اخراجات آئے ہیں مال مویشی فروخت کر کے آپریشن کرایا ہے اور وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں جو کامیاب آپریشن کے بعد انکا بیٹا مکمل لڑکا بن گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.