5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو طاقت کے بل بوتے پر ذیادہ دیر تک حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔یوم کشمیر کے موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کہ کشمیری اپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری،ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرانے اور اس مسئلے کو کشمیر یوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔