5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیند کم آنے کا علاج کرانا ضروری ہے، محقیقین
جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ میں ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند کم آنا ایک بیماری ہے جس کا علاج کرانا ضروری ہوتا ہے۔ایک تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی کا خراب رشتے، توانائی کا کم ہونا اور توجہ مرکوز کرنے کی استطاعت ختم ہونے میں ربط پایا گیا ہے۔یہ بات پہلے ہی معلوم ہوچکی ہے کہ صحیح طریقے سے نیند نہ آنے سے ڈپریشن، قوت دفاع میں کمی اور امراض قلب جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔اس سے پہلے برطانیہ میں ایک جائزے سے پتہ چلا تھا کہ برطانیہ تیس فیصد لوگ انسومینیا یعنی کم نیند آنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ جنہیں کم خوابی کی شکایت ہے ان کے رشتوں میں چار گنا مشکلات کا امکان ہے، تین گنا ان کے ڈپریشن کی شکایت ہونے کی گنجائش ہے اور تین گنا توجہ مرکوز کرنے میں مشکلیں آسکتی ہیں۔